ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی گڈکری کے بیان کے دفاع میں آئی

بی جے پی گڈکری کے بیان کے دفاع میں آئی

Mon, 28 Jan 2019 23:59:30    S.O. News Service

نئی دہلی،28 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج اس بات کو مسترد کردیا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کا بیا ن وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں پریس کے نمائندوں کے مسٹر گڈکری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر گڈکری کے بیان میں اس بات کا ذکر ہوتا ہے کہ کانگریس نے ملک کو کس طرح تباہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کس طرح سے تیزی سے ترقی کررہا ہے۔مسٹر گڈکری کے حال کے دنوں میں کئی تقریروں میں ایسے بیان آئے ہیں جنہیں سیاسی گلیاروں میں مسٹر مودی کی تنقید کی شکل میں دیکھاجارہاہے۔
 


Share: